(باخبر سوات ڈاٹ کام)پیشگی اقدامات کے پیشِ نظر سوات میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے سے متعلق اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی زیرِ صدارت ڈی سی کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق پیشگی اقدامات اور طریقہئ کار پر غورو خو ض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں احتیاطی تدابیر سمیت مختلف علاقوں میں سپرے کرنا اور عمارتوں کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی کی جائے گی۔ اجلاس میں لاروے کی موجودگی جاننے کے لئے انسپکشن بھی تیز کرنے کا فیصلہ ہوا تاکہ صورتحال جان کر بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔
Swat