Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی سفارش کر دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس وقار احمد سمیت ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی سفارش کر دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کی سفارش کر دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جولائی 2021ء کو چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل جج، جسٹس نعیم انور، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس وقار احمد کی خدمات مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تین ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کی تعداد چودہ ہو جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔