Swat

گبین جبہ، سرکاری اراضی پرقائم غیرقانونی کیبن اور تجاوزات ہٹا دیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادیِ گبین جبہ میں سرکاری اراضی پرقائم غیرقانونی کیبن اور تجاوزات کو ہٹادیا گیا۔ آپریشن میں محکمہئ فارسٹ اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرکاری اراضی کو واگزار کرالیا گیا۔ نئے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں مقامی افراد نے سیاحتی سرکاری اراضی پر ٹین کے مستقل کیبن اور تجاوزات بنائے تھے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کئے گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیبن ہٹائے اور نہ تجاوزات کو ہی ہٹایا۔نتیجتاً گذشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبدالقیوم اورایس ڈی ایف او مٹہ شریف اللہ خان کی نگرانی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ آٹھ کے قریب کیبن اور دیگر تجاوزات کو ہٹادیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔