(باخبر سوات ڈاٹ کام)کانجو پل کے قریب دریائے سوات سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم نے پہنچ کر دریا سے نوجوان کی لاش نکال کر شناخت کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دی۔ آخری اطلاعات تک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
Swat
