Swat

مینگورہ شہر میں پانی کی کوئی قلت نہیں، واسا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں پانی کی کوئی قلت نہیں۔ تمام ٹیوب ویل معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ کہیں پر بھی عوام کو پانی کی مشکلات نہیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی واسا کی طرف سے وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ مینگورہ شہر میں 69 ٹیوب ویل تمام علاقوں کو تسلسل کے ساتھ پانی فراہم کررہے ہیں۔ بجلی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی وجہ سے بعض جگہوں پر معمولی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جس کو ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار بروقت حل کرتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئ ہے کہ جہاں کہیں پر بھی پانی کا مسئلہ ہو، ڈبلیو ایس ایس سی کے ہیلپ لائین 1334 پر فوری رابطہ کریں۔ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا اور علاقے کو صاف رکھنا ڈبلیو ایس ایس سی کی اولین ترجیح ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔