(باخبر سوات ڈاٹ کام)لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے عید سے قبل اَپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں کروناویکسی نیشن مہم سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ضلعی عہدیداروں کا اجلاس صوبائئ چیئر پرسن المینا افتخارکی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی صدر عائشہ حسن سمیت صوبائی کابینہ کے عہدیداروں سمیت اور ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکر ایسویشن سوات کی صدر ناہید نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ عید سے قبل سروس سٹرکچر اور اِپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیا، تو لیڈی ہیلتھ ورکر ز6 اگست سے ویکسی نیشن مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گی۔
Swat
