(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نجی کالج نے نئے سیاحتی علاقہ گبین جبہ کا کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے ٹھکانے لگا دیا۔ایس پی ایس کالج سوات نے گبین جبہ میں کوڑا کرکٹ پھیلنے کا سن کر اساتذہ اور طلبہ کے لئے گبین جبہ کی ہائیکنگ کا پروگرام بنایا۔ طلبہ اور اساتذہ نے گبین جبہ میں سیاحوں کی جانب سے پھیلائے گئے کوڑا کرکٹ کو جمع کیا اور اس کے بعد اسے ٹھکانے لگا دیا۔ اس طرح موجود سیاحوں سے درخواست کی کہ کسی بھی جگہ اور خاص کر سیاحتی مقامات پر کوڑا کرکٹ نہ پھیلا ئیں اور اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔
Swat
