(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی مشیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رفیق طاہر نے کہا ہے کہ ملک میں سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں اور مدارس میں یکساں قومی نصاب متعارف کرانا تحریکِ انصاف حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے یکساں قومی نصاب لاگو کرنے کے دعوے تو کیے ہیں مگر اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔ اس کا سہرا عمران خان کے سر ہے، جو ہر پندرہواڑے اجلاس بلا کر باقاعدہ جائزہ لیا کرتے تھے۔ یکساں قومی نصاب نے 70 سال سے زائد تعلیم کے ساتھ جاری ناانصافی یعنی طبقاتی تعلیمی نظام کو ختم کردیا۔ یکساں قومی نصاب کا پہلا مرحلہ یعنی پرائمری نصاب اور کتب کے چھپنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مڈل سکول کے لیے نصاب تیار ہونے جا رہا ہے، جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔ تیسرے مرحلے میں جماعت نہم سے بارہوں جماعت تک کا نصاب تیار ہوگا، جو 2022ء تک مکمل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پبلک سکول اور سکول ٹوینٹی ون کے دورے کے موقع پر تعلیمی ماہرین، اساتذہ اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
