Swat

”کنئی“ تنازعہ دوبارہ تازہ، کالام اور اتروڑ اقوام پھر آمنے سامنے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وادیِ کالام میں متنازعہ زمین”کنئی“ کے تنازعہ نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ اتروڑ قوم کے افراد کی جانب سے کالام قوم کا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد حسین فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ہے جس کے بعد کالام اور اتروڑ کے لوگ دوبارہ ہتھیار اٹھارہے تھے کہ پولیس اور جرگہ کی کوشش سے حالات خراب ہونے سے بچ گئے۔ اس سے پہلے ان اقوام کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔ شام تک جرگہ جاری رہنے کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور تنظیمی رابطہ کمیٹی برائے ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین میاں افتخار حسین دیگر رہنماؤں کے ساتھ سانحہئ کالام میں جاں بحق افراد کی فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کالام اور اتروڑ جار ہے تھے کہ پیر کے روز ہونے والے سانحہئ کنئی کی وجہ سے مقامی قائدین نے ان کو جانے سے روک دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدین میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔