Swat

کالام، اتروڑ اقوام کے درمیان تنازعہ دوبارہ تازہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام اور اتروڑ کی اقوام کے درمیان تنازعہ دوبارہ کشیدہ ہوگیا۔ کالام کے لوگوں نے اتروڑ کے لوگوں کی کالام روڈ پر جانے پر پابندی لگا دی جس کی وجہ سے اتروڑ کی 31 ہزار سے زائد آبادی محصور ہوکر رہ گئی۔ کالام کے لوگوں نے سبزی اور پٹرول کی گاڑی کو بھی جانے نہیں دیا۔ 10 جولائی کو کالام اور اتروڑ قبائل کے مابین کنئی بانڈہ کی اراضی پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور دیگر 14زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد تھل کمراٹ اور سوات کوہستان کے مشران نے جرگہ کرکے دونوں قبائل میں فائربندی کرائی۔ اتروڑ کے عوام کو کالام کا راستہ 5 اگست تک استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم عید سے قبل دوبارہ فائرنگ سے کنئی بانڈہ کے مقام پر فائرنگ سے کالام فریق کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔