(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کے نہر میں ڈوبنے والے بچے کو بچالیا گیا۔ ریسکیو ہیڈ کواٹر کے مطابق گیارہ سالہ بچہ حمزلہ نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو واٹر ٹیم کے غوطہ خوروں نے اطلاع پر پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
Swat
