Swat

سوات، پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں سیاح پھنس گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں سیاح پھنس گئے۔ مقامی لوگ بھی پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مینگورہ شہر میں جس پٹرول پمپ میں پٹرول ہوتا ہے، تو اس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ کالام کے کسی ہوٹل میں کوئی کمرہ خالی نہیں۔ پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیاح کالام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کالام میں پانی سے بجلی پیدا کرنے والا ہائیڈرو پاور سٹیشن خراب ہونے کی وجہ سے کالام میں تین دنوں سے بجلی بند ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی وجہ سے مقامی ہوٹل جنریٹر بھی نہیں چلا سکتے جس کی وجہ سے ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے سیاح شدید پریشان ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔