Swat

چارباغ،موٹرکار سے ”ناٹ فار سیل“ ادویہ کے 20 کارٹن برآمد

(باخبرسوات ڈاٹ کام) چارباغ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹرکار سے ”ناٹ فار سیل“ ادویہ کے 20 کارٹن برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمدایاز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر موٹر کار نمبر AF3773کو روک کر تلاشی لینے پر مختلف قسم کی ادویہ کے سیمپل سے بھرے 20کارٹن برآمد کرلئے۔ پولیس نے بعدازاں ڈرگ انسپکٹر طارق علی کو بلا یا اورملزم محمد ایازسکنہ خوازہ خیلہ کو ادویہ اور گاڑی سمیت ان کے حوالے کردیا۔ ڈرگ انسپکٹر نے سیمپل ادویہ کی فروخت کے لئے لے جانے پر اس کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت کارروائی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔