(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں چارباغ پولیس نے مویشی چور کو گرفتا رکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے5 چوری شدہ مویشی اور1 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی۔ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل اعجاز خان اور ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمد ایازنے میڈیا کو بتایا کہ ایک شخص مختیارولد سکنہ سالنڈہ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے مویشی خانہ سے دو گائے اور دو بیل چوری کئے گئے ہیں۔ پولیس نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم ارشدسکنہ فتح پور تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔ اس کے قبضے سے ایک چوری شدہ گائے اور دو بیلوں کو فروخت کرنے کی رقم ایک لاکھ تیس ہزار روپے اور ایک گائے کے بدلے خریدی گئی بھینس کو برآمد کرلیا۔ ملزم سے تین بچھڑے بھی برآمد کرلئے گئے جو اس نے محلہ زمردکان مینگورہ سے چوری کئے تھے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
Swat
