Swat

سوات، سینئر صحافیوں کا اجلاس، کارکن صحافیوں سے ممبر شپ کے لیے درخواستیں طلب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نے کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکمتِ عملی مرتب کرلی۔ اس سلسلے میں کارکن صحافیوں کا اجلاس زیرِ صدارت صدرسعیدا لرحمان منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری شہزادنوید نے ایجنڈاپیش کیا۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیلڈ میں کام کرنے والے کارکن صحافیوں کو ممبر شپ دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسعید الرحمان اور دیگر مقررین نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے بھرپور کرداراداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکن کے صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔