Swat

پہلے روس اور اب چین کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے، میاں افتخار حسین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کورونااورافغان حالات کے پیشِ نظر طول دے رہی ہے۔ عام انتخابات کے وقت سے پہلے کے واضح امکانات ہیں۔ سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ابتدا ہی سے امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔امریکہ نے ضیاء الحق کو استعمال کرکے ذاتی مفادات حاصل کئے۔ روس کے خلاف جنگ میں چالیس سال سے پاکستان گھرا رہا۔ طالبان نے افغانستان کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا۔ پہلے روس اور اب چین کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے۔ ہماری ناکام خارجہ پالیسی میں پاکستان کو اجرتی قاتل بنایاگیا۔دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں جو خطرے کی علامت ہے۔ جنگ نہیں امن اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔اگر مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا گیا، تو تیسری جنگِ عظیم چھڑ سکتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔