(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں دریائے سوات کے کنارے بائی پاس پر تیز رفتار موٹر کار نے سیاحوں کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق سیاح فیملی ایک ریسٹورنٹ کے ساتھ کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار موٹر کار نے اس کو ٹکر ماری۔ ٹکر مارنے والا بعد میں فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں عمر سعید اور ہارون علی سکنہ فیصل آباد زخمی ہوگئے۔ ان کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
Swat
