(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ ڈسپنسری میں خود کُشی کا ڈراما رچانے والے شخص کا قاتل ان کی بیوی، بیٹی اور بیٹا نکلے۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ کے مطابق 28 جولائی کو خاتون نے رپورٹ درج کی کہ ان کے شوہر محمد صادق ولد محمد شریف نے خود کشی کی ہے۔ اس پر پولیس کو شک ہوگیا۔ تفتیش میں پتہ چلاکہ قتل گھر والوں نے کیا ہے۔ جب مقتول کی بیوہ مسماۃ تالیگرہ، بیٹی مسماۃ سلیمہ اور بیٹے شوکت علی کو گرفتار کیا گیا، تو انہوں نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ تینوں نے مل کر ان کے قتل کا پلان بنایا۔ بیٹی سلیمہ نے پستول سے اپنے والد کو گولی مار کر قتل کیا۔ ملزمان کے مطابق مقتول کنجوس تھا اور ان کو پیسے نہیں دیتا تھا، جس کی وجہ سے ان کو قتل کرکے جائیداد اپنے نام کرنا تھا۔
Swat
