Swat

سوات، سیاحوں کو لوٹنے والے غیر ملکی ڈکیت گروہ کا آخری ملزم بھی گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیاحوں کو لوٹنے والے غیر ملکی ڈکیت گروہ کے تیسرے اور آخری غیر ملکی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ جون میں سوات میں تین الگ الگ مقامات پر کچھ افراد نے سیاحوں کو لوٹا تھا، جس کے بعد ڈی پی اُو دلاور بنگش نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے اس گروہ کے دو غیر ملکی ارکان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ گذشتہ روز آخری ملزم دلاور خان سکنہ افغانستان حال پاکستان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم تھانہ گلبہار پشاور پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔