(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقے اتروڑ میں فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتروڑ کے موضع گال میں تنازع زن پر فائرنگ سے ایک فریق سے عبدالرحمن ولد عبدالستار موقع پر جاں بحق اور سید ملوک ولد عمرصاحب زخمی ہوگیا جبکہ مخالف فریق سے شیر محمد ولدطالع زر اور محمدکریم ولدعبدالکریم زخمی ہوگئے۔جنہیں کالام کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
