(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم اشفاق کا اپنے چچا کے ساتھ جھگڑا تھا، جس کے دوران اس نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا بہنوئی شبیر اور بھابھی مسماۃ (ن) زخمی ہوگئی اور ملزم فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
