(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام اور اتروڑ کی اقوام کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لئے لویہ جرگہ جاری ہے۔ لویہ جرگہ کی بنائی ہوئی کمیٹی جرگہ کو کالام کی قوم نے اختیار(تیگہ) دے دیا،جس کے بعد جرگہ کمیٹی کے ارکان اتروڑ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں اتروڑ کی سات اقوام کا الگ الگ جرگہ شروع ہو چکا ہے۔ سات اقوام کے جرگہ کے بعد اتروڑ قوم کا مشترکہ جرگہ ہوگا جس میں کمیٹی جرگہ کو اختیار دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار موجود ہیں۔
Swat
