Swat

سوات، کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ لقمان انٹر نیشنل ہسپتال سوات کے جینیاتی ماہرین نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی سوات میں موجودگی تشویشناک ہے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر جواداقبال نے کہاکہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا، تو متعلقہ وائرس بہت طاقتور ہے۔ یہ بہت مختصر وقت میں شہر کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔اس لئے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ شہر میں اس خطرناک ویرینٹ کے پھیلاو کو روکنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے مزید بتایا کہ لقمان انٹر نیشنل ہسپتال کے ماہرین سوات میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا جینیاتی طور پرمسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں جس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے ڈاکٹر شاہ جہان اور اسلامیہ کالج پشاور کے ڈاکٹر محمد الیاس، کواڈرم انسٹی ٹیوٹ بائیو سائنس انگلینڈ کے سربراہی میں ان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔