(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج مزید 2 مریض انتقال کرگئے، جس کے ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد396 ہوگئی۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق 7 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔14 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچار ج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 103 کورونا سے متاثرہ مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 182ہے۔مثبت کیسوں کی روزانہ شرح 3.6 فیصد ریکارڈکی گئی۔
Swat
