Swat

سوات، یومِ آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں یومِ آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن عبدالغفور آفریدی نے وطنِ عزیز کا 74 ویں یوم آزادی کو روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر بڑی بڑی تقاریب سیدو میڈیکل کالج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف اور ایس پی ایس کالج رحیم آباد میں ہوئی۔ کمشنر ملاکنڈاور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے سیدوشریف میں پرچم کشائی کی۔ سیدو میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ترقی میں ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اس کے علاوہ محکمہئ تعلیم کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول مینگورہ نمبر1 میں منعقد ہوئی۔گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس آرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس عہد کے ساتھ اپنے وطن کی آزادی کا دن منانا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار اداکریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔