(باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگخیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے کراچی بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گو ٹھ میں دھماکے میں سوات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے معصوم افراد کی شہادت انتہائی دردناک اور المناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں، بلکہ درندے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے افسوس ناک واقعات میں مسلسل اضافہ لمحہئ فکریہ ہے۔ قائد نواز شریف کے دورمیں دہشت گردی پر قابو پالیاگیاتھا، مگر آج پھر دہشت گردی نے سراٹھالیا ہے۔عوام کی جان ومال غیر محفوظ ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کی ہر قسم کی داد درسی کی جائے اور دہشت گردوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔
Swat
