Swat

سوات، مردان کے چار طلبہ سیاحوں کی ضمانت منظور

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قندیل میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار مردان کے چار طلبہ سیاحوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ 9 اگست کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سیاحوں کی گاڑی کو روک کر گاڑی میں موجود تمام سیاحوں کو لوٹا تھا۔ اس کے بعد کیری ڈبہ میں کالام سے واپس جانے والے طلبہ سیاحوں کو کبل پولیس نے گرفتار کرکے بعد میں مدین پولیس کے حوالے کیا تھا۔ عوامی احتجاج کے بعد مدین پولیس نے مبینہ ملزمان وقاص، بخت روان، محمد ہاشم اور سید وقار سکنہ مردان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جیل بھجوایا تھا۔ اس کے خلاف سوات اور مردان میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ بحرین نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 80ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔