(باخبر سوات ڈاٹ کام) محرم الحرام اور اس کے بعد سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے ملک بھر سے سیاحوں کا سیلاب سوات اُمڈ آیا۔ سوات میں 16 سو سے زائد ہوٹل سیاحوں کے لئے کم پڑگئے۔ کالام، بحرین، مدین، میاندم، ملم جبہ، مینگورہ، مرغزار اور دوسرے سیاحتی علاقوں میں بیشتر ہوٹلوں میں لوگوں نے ایڈوانس کمروں کی بکنگ کی تھی۔ بدھ کو چھٹی کے ساتھ ہی سیاحوں کی غیر معمولی آمد شروع ہوگئی۔ یہ سلسلہ شام گئے تک جاری تھا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات دلاور خان بنگش نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ تمام داخلی راستوں اور سیاحتی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ تمام علاقوں میں چوبیس گھنٹے پولیس کا گشت جاری ہے۔ اتوار تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Swat
