Swat

رحیم آباد، دوستی ختم کرنے پر ایک دوست کے ہاتھوں دوسرا قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ محلہ بخت مند کی پہاڑی میں دوستی ختم کرنے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او محمد ایاز خان کے مطابق مقتول23 سالہ عابد ولد ہشمند اور 22 سالہ عماد خان ولد اسلام کے درمیان دوستی تھی۔ کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی کسی وجہ سے ختم ہوئی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے مقتول کو کسی بہانے پہاڑی پر لے جاکر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول عابد کے والد ہشمند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔