(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس ایس سی سوات نے غیرقانونی پانی کے کنکشن لینے والوں اور نادہندہ گان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔ ”واسا“ سوات کی میڈیا منیجر شائستہ حکیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق عوام کو پانی فراہم اور صفائی کرنے والے ادارے ڈبیلوا یس ایس سی سوات کی غیر معمولی اجلاس سی ای اوا نجینئر شیدا محمد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا جس میں پانی کے انچارج، صفائی کے ذمہ داران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹیو شیدا محمدکو مینگورہ، سیدوشریف اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو نے کہاکہ تمام صارفین کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے، ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔شیدا محمد نے پانی فراہم کرنے والے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جہاں پر بھی غیرقانونی پانی کے کنکش لئے گئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔
Swat
