(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سوات میں سیف سٹی پراجیکٹ، 3نئے پولیس سٹیشن اور8نئی پولیس چوکیوں کی منظوری دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے بتایا کہ سوات میں امن و امان کی صور تحال کو مزید پائیدار رکھنے اور سیاحوں کی خصوصی حفاظت کے لئے پولیس تھانوں، چوکیوں اور اہلکار وں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ ساتھ میں خواتین کے لئے خصوصی پولیس سٹیشن بھی عنقریب کام شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر اور اَپر سوات میں منی پولیس ہیڈ کوارٹر بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ معمولی اور بڑے جرائم کی روک تھام کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔
Swat
