Swat

جماعت اسلامی پاکستان کا یومِ تاسیس،مینگورہ میں تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پاکستان کے 80 سال مکمل ہونے پر مینگورہ میں تاسیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے سابق ایم پی اور امیر مینگورہ شہر محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال پہلے آج کے دن جو بیچ بویا گیا تھا، آج وہ ایک تن آور درخت کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد زندگی کے نظام کو بنیادی طور پر بدل دینا ہے۔ پچھلے 80 سالوں سے جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان و کارکنان اور منتخب نمائندوں پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔