Swat

سوات، کورونا کی بڑھتی شرح کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن لاگو کر دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد صوبائی حکومت کے محکمہئ ہوم نے سوات کو پابندی والے شہروں میں شامل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق اب سوات میں جمعہ اور ہفتہ کو بازار بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ بازار رات8 بجے بند ہوں گے۔ اِن ڈور سرگرمیوں، مذہبی اور سیاسی اجتماعات اور محافلِ موسیقی پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہسپتال اور ادویہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹ کے اندر مہمان بٹھانے پر پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹ، تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں رات دس بجے تک پارسل اور ہوم ڈلیوری کر سکیں گی۔ ڈی سی سوات کے مطابق آج پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی ہدایات پر سخت رد عمل بارے افسران کو ہدایات دی جائیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔