(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 202 کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں۔ ہسپتال میں 21 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد182 ہے۔ مثبت کیسوں کی شرح بڑھ کر4.2 فیصد ہوگئی ہے۔
Swat
