(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر کے سکواڈ میں شامل پولیس گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی بچی کی اطلاع پر ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کے حکم پر پولیس ڈرائیور کو گرفتار اور اسکواڈ انچارج کو معطل کردیا گیا۔ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کے دورہئ سوات کے بعد ایک صوبائی وزیر کی گاڑی سے پہلے جانے والے پولیس پائلٹ کی گاڑی کی تیز رفتاری سے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں ٹکر سے بچی جاں بحق ہوئی تھی۔ ڈی پی او کے حکم پر ڈرائیور عثمان زیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ اس طرح اسکواڈ انچارج ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی کو بے پروائی پر معطل کردیا گیا۔
Swat
