(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن عاصم خان نے کہاہے کہ اے این پی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ سوات کے شاہی خاندان کی اہم شخصیات کی اے این پی میں شمولیت سے پارٹی مزیدمضبوط ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سوائے مہنگائی اور مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔ اب عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق ایم این اے بیگم مسرت احمد زیب اور ان کے صاحبزادے میاں گل عمرفاروق کی اے این پی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اے این پی ہی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ اے این پی نے آئندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں شرع کررکھی ہیں اورصوبے میں اگلی حکومت اے این پی ہی بنائے گی۔
Swat
