Swat

کبل ہزارہ،سوزوکی پک اَپ تیزرفتاری کے باعث الٹنے سے 10 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں سوزوکی پک اَپ تیزرفتاری کے باعث الٹنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ ہزارہ کے مقام پر سوزوکی پک اَپ ڈرائیوررحیم خان سے تیز رفتاری کے باعث بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ارسلاخان، زوجہ سیدوزیر، آٹھ سالہ محمد اویس، اٹھارا سالہ عیسیٰ خان، پچپن سالہ زوجہ پیرمحمد، چھبیس سالہ زوجہ روزی خان، چار بچے دس سالہ زریاب خان، پانچ سالہ حمزہ،چارسالہ محمد فیضان اورپانچ سالہ توحید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداددینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔