Swat

کبل، پولیس کا امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کبل پولیس نے ایس ڈی پی اُو بادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن ہزارہ، علی گرامہ، چینوگان، گل جبہ اور باغیچہ کی پہاڑی میں کیا گیا جس کا مقصد امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراداور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔اس موقع پر ڈی پی اُو سوات دلاور خان بنگش نے اپنے پیغام میں کہاکہ ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا، تا کہ شر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملے اور عوام کے جان ومال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں ان اس ضمن میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔