Swat

سوات، احسان الحق حقانی کا مری سے ملم جبہ تک پیدل سفر، منفرد ریکارڈ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی احسان الحق حقانی نے مری سے ملم جبہ تک تین سو کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ احسان حقانی نے اپنا یہ سفر 10 روزمیں مکمل کیا۔ اس حوالے سے ان کے اعزاز میں محلہ لنڈیکس کے مکینوں نے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں خپل کور سکول کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ دیا گیا اور علاقے کے لوگوں انہیں ہار پہنائے۔ احسان لحق حقانی نے کہا کہ مری سے براستہ ایبٹ آباد،مانسہرہ،بشام اور ملم جبہ تک کا سفر انہوں نے دس دن میں مکمل کیا۔ تین سو کلومیٹر پیدل سفر میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے حسین نظاروں سے خوب لطف اٹھایا۔ اس مہم کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ہر علاقہ خوبصورت، سیاحوں کے لئے محفوظ، پُرامن اور ہر قسم کے خطرے سے پاک ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔