Swat

کلاڈھیر، نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ کلا ڈھیر میں تین ماہ کی نئی نویلی دلہن کو شوہر نے والدین اور بھابھی کی مدد سے قتل کردیا۔ ایس ایچ اُو محمد ایازخان کے مطابق ملزم عبدالباسط نے تین ماہ کی دلہن مسماۃ (ا) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعدازاں اس کی موت کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتولہ کے بھائی افتخارحسین سکنہ رحیم آباد نے اپنی بہن کے قتل کا مقدمہ بہنوئی عبدالباسط،اس کے والدین کفایت اللہ، زوجہ کفایت اللہ اور بھابھی زوجہ کاشف کے خلاف درج کرایا اورکہاکہ اس کی بہن کو سسرالی قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔