Swat

خوازہ خیلہ چمتلئی،ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں ٹی ایم اے کی جانب سے ڈمپنگ گراؤنڈ بنانے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر دھرنادیا اور ٹی ایم اے سے ڈمپنگ گراؤنڈ کے لئے کہیں اور اراضی کا انتخاب کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ آبادی کے قریب ڈمپنگ گراؤنڈ بنانا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ اس جگہ پر کوڑاکرکٹ اور علاقے بھر کی گندگی پھینکنے کی وجہ سے بدبو اور تعفن نے مکینوں کا جینا محال کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ڈمپنگ گراؤنڈ یہاں سے ختم نہ کیا گیا، تو وہ مین شاہراہ بندکرکے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔