Swat

سوات پولیس کی کارروائی، 11 کلو گرام چرس برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے دو کارروائیوں میں 11 کلو گرام کی بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی ایس پی کبل سرکل بادشاہ حضرت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل اعجاز احمد باچا نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر زرتاج سکنہ چارسدہ کے قبضے سے 5 کلو 31 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں منشیات سمگلر اشفاق احمد ساکن شب قدر حال پشاور کے قبضے سے 6کلو 125 گرام چرس اور 300 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔