Swat

خواجہ آباد، شوہرکی بیوی پر فائرنگ، بعد میں خود کو بھی گولی مار دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ خواجہ آباد میں شوہرنے بیوی پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار دی۔ایس ایچ اُوتھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جہاں عرفان ولد سلطانِ روم اور اس کی اہلیہ مسماۃ (ث) کے مابین نرینہ اولاد کے لئے دوسری شادی کے تنازع پر لڑائی ہورہی تھی۔اس دوران عرفان نے اپنے بھائی ارشد کو بھی بلایا۔ بعدازاں طیش میں آکر اپنی بیو ی پر فائر کھول کر اسے زخمی کردیاجب کہ خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔خاتون کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی ارشدکی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔