(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محمد شکیل بنام صدر نیشنل بنک آف پاکستان کیس میں پیش نہ ہونے پر ریجنل ہیڈ مردان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ بنک ملازم کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر اسد حمید الرحمان نے بتایا کہ بنک کے افسران مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہورہے جو توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس پر ڈویژنل بنک نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بنک کے ریجنل ہیڈ کو پچاس ہزار روپے ضمانت کے مچلکے پیش کرنے اور اگلے پیشی میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔
Swat
