Swat

ڈی آر سی کو ڈویژنل سطح پر قائم کریں گے، ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفورآفریدی نے تنازعات کے حل میں نمایاں کاکردگی دکھانے پر ڈی آر سی کو ڈویژنل سطح پر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ تنازعات کے حل کے لئے قائم کمیٹیوں کی بدولت حل، پولیس اور عدالتوں پر بوجھ کم اور عوام کو فوری انصاف مل رہا ہے۔پختون معاشرہ میں جرگہ ہی سے تنازعات کا دیرپا اور فوری امن ممکن ہے۔ ڈی آر سی اس میں بہترین کردار اداکررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن کبل (سوات) میں ضلع بھر کے ڈی آر سی کے چیئرمینوں اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کے علاوہ پولیس حکام اور ڈی آر سی کے چیئرمین حاجی رسول خان (مینگورہ)، ملک خورشید علی (بحرین)، رحمت علی خان (چپریال)، ایس پی (ر) نویداقبال (چارباغ)، ارشاد علی خان (سیدو شریف)، لیڈی ممبر تبسم عدنان سمیت بڑی تعداد میں ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی آرسی کے چیئرمینوں نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ڈی آئی جی کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔