Swat

سوات،دوسرے خواتین پولیس اسٹیشن نے بھی کام کا آغاز کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور کے بعد سوات میں صوبے کے دوسرے خواتین پولیس اسٹیشن نے کام کا آغاز کردیا۔ رحیم آباد مینگورہ میں قائم پہلے خواتین پولیس اسٹیشن میں کام کے آغاز کے موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن، ایس ایچ او نیلم خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او شہناز نے میڈیا کو بتایا کہ اس پولیس اسٹیشن میں ابتدائی طور پر ان کے ساتھ بیس خواتین اہلکار اور گیٹ وغیرہ پر چند مرد اہلکار ہیں۔ ایس ایچ اُو نیلم کے مطابق پہلے روز ایک خاتون جس کو ان کے بیٹے نے مارا تھا، کا مقدمہ درج کرکے ناخلف بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر ظلم اور دیگر مسائل میں جو خواتین پولیس اسٹیشن نہیں آسکتیں، خواتین پولیس ان کے گھر جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن جرائم پیشہ خواتین کو بھی گرفتار کرے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔