(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں اور عوامی شکایات پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے ایک بار پھر ”چوہے مار مہم“ کا آغاز کردیا،جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چوہے مار ادویہ ڈالنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کریں گی۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شیدا محمد نے کہا کہ عوام واسا کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر چوہے مار مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار مینگورہ کے مختلف علاقوں میں چوہوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں،اسی طرح ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے گھر، دکان، دفتر اور ہوٹلوں میں بھی چوہے مار ادویہ ماہرین کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔
Swat
