Swat

ڈبیلو ایس ایس سی کے سیکڑوں اہلکاروں کا تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ڈبیلو ایس ایس سی کے سیکڑوں اہلکاروں نے تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ ٹی ایم اے آفس میں کیاگیا۔ مظاہرے سے یونین کے صدر محمد رازق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کے لئے اضافے کا اعلان کیا تھا، مگر ڈبیلو ایس ایس سی کے ملازمین تاحال اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ڈبلیوایس ایس سی نے تین روز میں ان کے بقایا جات اور تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، تو مینگورہ شہر کے تمام سینٹری ورکرز اور ٹیوب ویل آپریٹر کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ واٹراینڈ سینی ٹیشن سوات کے ترجمان شائستہ حکیم نے ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات حکومتی قوانین کے مطابق تمام ملازمین کو تنخواہیں دے رہا ہے۔ اس میں کبھی اپنی طرف سے کمی یا کوتاہی نہیں کی گئی۔ تمام ملازمین کو بروقت ادائیگی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کا ڈبلیو ایس ایس سی سوات عملے کے خلاف نعرہ بازی افسوناک ہے۔ تمام ملازمین اور ان کی ایسوسی ایشن کو معلوم ہے کہ ان کی تنخواہیں ٹی ایم اے فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ بیس فیصد اضافی الاؤنس ڈبلیو ایس ایس سی دے رہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔