(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقہ ڈھیرئی میں باپ سگی بیٹی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا گیا۔ 22 سالہ مسماۃ (ل) نے اپنی والدہ کے ہمراہ پولیس تھانہ کانجو میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے سگے والدملزم خائستہ رحمان گذشتہ تین سال سے مجھے زیاتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ گذشتہ روز بھی مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے تنگ آکر میں نے اپنی والدہ کو بتایا۔ انہوں نے میرے ماموں کو بلا کر ساری کہانی سنائی۔ اس کے بعد ہم نے تھانے آکر رپورٹ کی۔ ڈی ایس پی کبل بادشاہ حضرت نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ رپورٹ کے بعد بچی کے والد کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
Swat
