Swat

سوات، ٹریفک کے چار مختلف حادثات، ایک نوجوان جاں بحق، چار زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے چار مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ تمام حادثات تحصیل کبل میں پیش آئے۔ ڈَڈَھرہ میں پک اَپ اور موٹر سائیکل میں تصادم میں بیس سالہ موٹر سائیکل سوار نعمان جاں بحق ہوگیا۔ کانجو میں پک اَپ اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ہزارہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ جاونڈ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔